Results 1 to 2 of 2

Thread: بس اب کے اتنی تبدیلی ہوئی ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 بس اب کے اتنی تبدیلی ہوئی ہے


    بس اب کے اتنی تبدیلی ہوئی ہے
    پرانے گھر میں تنہائی نئی ہے

    بہت جاگا ہوں اُن آنکھوں کے ہمراہ
    مگر اب نیند آتی جا رہی ہے

    ہم ایسے گمرہانِ نیم شب کا
    تیری آواز پہرہ دے رہی ہے

    پلٹ کر دیکھ لے تو ٹوٹ جائے
    یہاں ہر شخص اتنا اجنبی ہے

    وہ چہرہ ہٹ چکا ہے کب کا لیکن
    دریچے میں ابھی تک روشنی ہے

    وہی رستے ہیں زیرِ پا ابھی تک
    سلیم اب تک وہی آوارگی ہے

    میرے وجود میں سچائی میری ماں کی ہے
    وگرنہ شعر عبادت تو قرضِ جاں کی ہے

    سفر میں لمØ+Û‚ آوارگی بھی شرط سہی
    ٹھہر گئے تو علامت یہ امتØ+اں Ú©ÛŒ ہے

    بلا کا Ø+بس رگوں میں اُتر گیا اب Ú©Û’
    نہ جانے زہر گھلی یہ ہوا کہاں کی ہے

    سنا ہے اب نہیں اُترے گا ہم پہ کوئی عذاب
    زمیں پہ آخری تہمت یہ آسماں کی ہے

    نہ تُو ملا ہے، نہ خود ہی سے نبھ سکی اپنی
    تو پھر یہ عمر کہاں ہم نے رائیگاں کی ہے

    کھلے دریچوں میں یادیں سجی ہوئی ہیں سلیم
    بچھڑ کے اُس سے یہ صورت قرارِ جاں کی ہے
    Ù+Ù+Ù+



    2gvsho3 - بس اب کے اتنی تبدیلی ہوئی ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: بس اب کے اتنی تبدیلی ہوئی ہے

    2gvsho3 - بس اب کے اتنی تبدیلی ہوئی ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •